کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
نوجوان میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو رات 10بج کر 43 منٹ پر دراز سے اسلحہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو صبح 4 بجکر 38 منٹ پرجائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو فوٹیج میں اکیلے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق میر رضا گھر سے آن لائن ٹیکسی میں سوار ہو کر فوٹیج میں نظر آنے والے مقام تک پہنچا تھا، گلستانِ جوہر میں جائے وقوعہ سے میر رضا کا موبائل فون ملا، تاہم پستول غائب ہے۔
پولیس ذرائع۔ میر رضا علی کے نام پر اسلحے کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، پولیس ذرائع۔ پولیس کے مطابق جو پستول غائب ہے وہ 30 بور کا ہے، جبکہ میر رضا علی کو سینے پر لگنے والی گولی بھی 30 بور صلاحیت کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔
دوسری ویڈیو
تفتیش کاروں کو ایک اور ویڈیو بھی ملی ہے۔ جس مقام سے نوجوان میر رضا علی کی لاش ملی وہاں کی اہم ترین سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفتیش کاروں کے مطابق گلستان جوہر کے ویران مقام پر 29 جولائی کو رات 3 بج کر 36 منٹ پر موٹر سائیکل آکر رکی، موٹر سائیکل تقریباً 22 سیکنڈ تک لاش ملنے والے مقام پر رکی رہی، ممکنہ طور پر نوجوان میر رضا علی کی لاش29 جولائی کو علی الصبح ہی مذکورہ مقام پر پھینکی گئی اور شبہ ہے کہ نوجوان میر رضا علی کی لاش کے ساتھ ہی ملزموں نے پستول کا ہولسٹر بھی پھینکا۔