پاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا

پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 5 اگست کو کینیا روانہ ہوگی


زبیر نذیر خان August 03, 2026

پاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 7 سے 9 اگست تک کینیا کے شہر نیروبی میں ہوگی۔

چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم احمد سلمان، بلال اشعر، احزم صدیقی، محمد یادان، ابراہیم منصور، معاذ فریدی، مہد احمد، عفان علی، حمزہ بن حماد، محمد عثمان اور ابراہیم پر مشتمل ہوگی۔

وسیم کھتری مینیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 5 اگست کو کینیا روانہ ہوگی۔