راولاکوٹ میں عوام کو مشکلات؛ پاکستان رینجرز کی جانب سے پیکیجز کی ترسیل

راولاکوٹ کےشہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے


ویب ڈیسک August 03, 2026

راولاکوٹ میں عوامی مشکلات کو بھانپتے ہوئے پاکستان رینجرز کی جانب سے پیکیجز کی ترسیل کا عملی اقدام کیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز نے راولاکوٹ میں عوامی مشکلات کے باعث مستحق اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے راشن پیکیجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان رینجرزکی جانب سےپہلے مرحلے میں100ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے۔

اس سلسلے میں  مزید1500 راشن پیکیجز آئندہ چند روز میں مرحلہ وار مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

ہرراشن پیکیج میں آٹا،کوکنگ آئل، چینی، دالیں،دودھ کاپاؤڈر،چائے اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔ اس بر وقت اقدام پر راولاکوٹ  کےشہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان رینجرز کی جانب سے اس اقدام کا مقصد راولاکوٹ میں مستحقین کو فوری ریلیف کی فراہمی اور بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔