ایفی ڈرین کیس علی موسیٰ گیلانی اورمخدوم شہاب کی ضمانت میں 11 اکتوبر تک توسیع
عدالت پراعتماد ہے اسی لئے ملک واپس آیا ہوں۔ علی موسی گیلانی
ایفی ڈرین کیس میں سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اور علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانتوں میں 11 اکتوبر تک توسیع کردی.
جسٹس ناصرالملک پر مشتمل بنچ نے ممنوعہ کیمیکل کوٹہ الاٹ منٹ کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اورسابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کو عدالت نے 11 اکتوبرکو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے، علی موسیٰ گیلانی کی جانب سے اے این ایف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کو بھی اصل کیس کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، اس موقع پرعلی موسی گیلانی کا کہنا تھا کہ عدالت پراعتماد ہے اسی لئے ملک واپس آیا ہوں۔