عالمی بینک داسو پن بجلی منصوبے کیلیے 59 کروڑ ڈالر دیگا

حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدہ آج ہوگا، وزیراعظم نوازشریف بھی موجود ہونگے


INP August 25, 2014
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ دستخط کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عالمی بینک داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 59 کروڑ ڈالر دے گا۔ عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان (آج) پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں قرضے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ پیر کو وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ اس موقع پر داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 59 کروڑ ڈالر قرضے کی فراہمی کے لیے عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے مابین منصوبے پر دستخط ہوں گے۔ معاہدے پر عالمی بینک کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار دستخط کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں