’’سال کا پرکشش ترین آدمی‘‘ ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر امیتابھ بچن حیران

نام سنتے ہی بگ بی سکتے میں آگئے پھر اسٹیج پر بہو ایشوریا سے ایوارڈ وصول کیا

دہلی میں وجے مالیا کے میگزین شو کی ججز سیمی گیروال، سائرہ بانو اور زینت امان تھیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اس وقت حیران رہ گئے جب انڈین ہیبی ٹیٹ سینٹر دہلی میں ججز کے پینل نے انھیں سال کا ''سیکسیئٹ مین آف دی ایئر '' ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا' بھارت میں یہ ایوارڈ سال بعد مچو منتھلی میگزین (ایم ایم ایم ) کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔


اس مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے ججز سیمی گیروال' سائرہ بانو اور زینت امان پر مشتمل تھا جنہوں نے اس ایوارڈ کے لیے امیتابھ بچن کو سال کا خواتین کے لیے پرکشش ترین مرد منتخب کیا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان جو اس شو کی میزبانی کر رہے تھے وہ بھی حیران رہ گئے' دونوں میں سے کسی ایک نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا کہ کیوں میگزین کے مالک وجے مالیا نے ان کا نام منتخب کیا۔

دوسری طرف جب اس ایوارڈ کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا گیا تو امیتابھ بچن یہ دیکھ کر یکدم سکتے میں آگئے، اپنے حواس بحال ہونے کے بعد وہ اسٹیج پر اپنی بہو ایشوریا رائے سے یہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے گئے ' اس دوران ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے ایک کھسیانی سے ہنسی لی۔ اسی عرصہ میں ان کی بہو ایشوریا رائے سنبھلتے ہوئے جلدی سے مائیک کی طرف بڑھی اور پھر ہنستے ہوئے بولی ''پا' ہے پا' اس ایوارڈ پر میں بہت خوش ہوں'' پھر وہ اسٹیج سے نیچے اتر کر اپنی ساس جیا بچن کے پہلو میں جا کر بیٹھ گئیں جن کے چہرے سے اپنی بہو کی اس موقع پر شاندار پرفارمنس اور ثابت قدمی پر فخر جھلک رہا تھا۔
Load Next Story