کراچی میں قتل میر رضا علی کی قبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا، مزوروں کے ذریعے پکی قبر کو توڑا جارہا ہے۔
قبر کشائی کے بعد میر رضا کی میت باہر نکالی جائے گی، ڈاکٹرز کی ٹیم میر رضا کے جسم سے ضروری سیمپلز حاصل کرے گی، ڈی این اے کے لیے بھی نمونے محفوظ کیے جائیں گے۔
میڈیکل بورڈ کے ارکان قبر سے مختلف سیمپل لیں گے، سیمپل لینے کے بعد لیبارٹری فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔
قبر کشائی کے موقع پر میر رضا کے والد میر حسین موجود ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور میڈیکل بورڈ کے اراکین بھی قبر کشائی کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ میر رضا کی والدہ قبرستان کے باہر ٹینٹ میں موجود ہیں۔
میر رضا کی میت قبر سے باہر نکال لی گئی، میڈیکل بورڈ اراکین میر رضا کی میت سے نمونے حاصل کررہے ہیں، جوڈیشل میجسٹریٹ اور پولیس سرجن تمام عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔
میت سے ضرور سیمپلز لینے کے بعد لیباریٹری کیلئے روانہ کیے جائیں گے، نمونے حاصل کرنے بعد میر رضا کی دوبارہ تدفین کا عمل کیا جائے گا۔
میر رضا کے والدین کا ڈی این اے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم میر رضا کے والد اور والدہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرے گی۔
میر رضا کی بہن کے بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز لیے جائیں گے۔