تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار

مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک August 08, 2026

تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ  مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹک ٹاکر ماریہ کو لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا، ذرائع  نے کہا کہ لٹک ٹاکر فیصل آباد کی رہائشی ہے، وقوعہ کے بعد سے مفرور تھی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ٹک ٹاکر ماریہ کو موبائل نمبر کے ذرائعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔