سانحہ لاہور کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کیا جائے تحقیقاتی ٹیم

سانحہ لاہور کا مقدمہ شہباز، رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف درج کیا جائے، تحقیقاتی ٹیم کی سفارش

واقعے میں پولیس افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، تحقیقاتی ٹیم فوٹو: فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں پولیس افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ آج اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔
Load Next Story