کراچی:
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم لاش ملنے والے مقام پر پہنچ گئی، جہاں شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ مقتول کے والدین بھی موجود تھے جبکہ ٹیم کے رکن ایس ایس پی علی رضا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر لاش کی نشاندہی کرنے والے نرسری کے ملازم سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ مالی یاسر نے پولیس کو واقعے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور شواہد محفوظ کرنے کے لیے تصاویر بھی اتاریں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق فارنسک لیب جامعہ کراچی کو میر رضا کیس کے 6 سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے موصول ہوگئے ہیں۔
موصولہ 4 سیمپل ڈیڈ باڈی اور والدین کے 2 ریفرنس سیمپل ہیں، ڈی این اے فارنسک کا نتیجہ جلد پولیس کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔