سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

عالمی سطح پر سونا 24 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر August 11, 2026

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے و چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 373 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 59ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 58روپے بڑھ کر 3لاکھ 94ہزار 149روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 62روپے کے اضافے سے 6ہزار 965روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کے اضافے سے 5ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔