مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں میں 2 بھارتی فوجی ہلاک 4 مجاہدین شہید

ضلع کپواڑہ کے علاقے کالاروس کے جنگلات میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں 4 مجاہدین شہید ہوئے، بھارتی میڈیا


INP August 25, 2014
لائن آف کنٹرول کے قریب تانگدار کے علاقے میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن میں مجاہدین کی فائرنگ سے بھارتی فوجی مارا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب جھڑپوں میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 4 مجاہدین شہید ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کالاروس کے جنگلات میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں 4 مجاہدین شہید ہوئے جب کہ ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا جسے سری نگر میں بادامی باغ کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضلع کپواڑہ میں ایک اور واقعے میں لائن آف کنٹرول کے قریب تانگدار کے علاقے میں مجاہدین کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔ ایک بھارتی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ فوجی جوان علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں