
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کالاروس کے جنگلات میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں 4 مجاہدین شہید ہوئے جب کہ ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا جسے سری نگر میں بادامی باغ کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضلع کپواڑہ میں ایک اور واقعے میں لائن آف کنٹرول کے قریب تانگدار کے علاقے میں مجاہدین کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔ ایک بھارتی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ فوجی جوان علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مارا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔