پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ پولیس نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کو حراست میں لے لیا۔
عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ ڈرائیور اصغر نے لوکیشن اور عبداللہ طاہر کی مومومنٹ کی تمام معلومات ٹک ٹاکر کو دینے کا دوران تفتیش اعتراف کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور اصغر اور خاتون ٹک ٹاکر کی بالمشافہ تفتیش بھی کی گئی، پولیس نے موقع پر ریکی کرنے والے ملزم ، گاڑی رینٹ پر دلوانے والے ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ قتل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے ملزمان خواتین سمیت حراست میں ہیں،
مرکزی شوٹرز اور اسکے دو ساتھی شوٹرز تاحال مفرور ہیں۔