خیبر ایجنسی میں نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ 2 افراد جاں بحق

جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں مسلح افراد نے ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو براہِ راست نشانہ بنایا، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک August 25, 2014
سیکیورٹی فورسز نے وزیر ڈنڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں شرپسندوں نے نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ کرکے ڈرائیور اور کلینر کو قتل کردیا۔

خیبر ایجنسی کی مقامی انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے پشاور سے طورخم کے راستے افغانستان جانے والے ٹینکر پر فائرنگ کی اور ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو براہِ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ۔سیکیورٹی فورسز نے وزیر ڈنڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جمرود میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نیٹو کے ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کا تیسرا واقعہ ہے جن میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں