کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دستی بم حملے کی جگہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔


ویب ڈیسک August 25, 2014
حملے کے وقت ہوٹل میں ناشتے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے فوٹو: فائل

پرنس روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ ناشتے میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد وہاں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دستی بم حملے کی جگہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے واقعے کے جگہ کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس پوری طرح الرٹ ہےاور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کارروائی جاری ہے،گزشتہ روزسریاب کےعلاقےسے بھی 2 بم برآمد کرکے ناکارہ بنائے گئے۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |