برطانیہ پاکستانی نژاد خاندان کو اپنی بہو کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید
برمنگھم کراؤن کورٹ کے فیصے کے مطابق ملزمان کو کم از کم تیرہ سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔
LONDON:
پاکستانی نژاد خاندان کو اپنی بہو کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 21 سالہ نائلہ ممتاز کو 2009 میں ان کے شوہر توصیف، ساس، سسر اور شوہر کے بہنوئی نےقتل کر دیا تھا، ملزمان کا کہنا تھا نائلہ پر جنات کا سایہ ہے، نائلہ کے شوہر توصیف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیوی کا قتل ایک طرح کی خودکشی تھی۔
توصیف ممتاز، ان کے والد ضیاالحق،والدہ سلمیٰ اسلم اور توصیف کے بہنوئی حماد حسن کو گرفتار کرکے برمنگھم کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا ، عدالت کے فیصلے کےمطابق ملزمان کو عمر قید کی سزا میں کم از کم 13 سال گزارنے ہونگے۔