تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی پمز اسپتال منتقل

جاوید ہاشمی کے گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے تاہم یہ انفیکشن خطرناک نوعیت کا نہیں، ترجمان پمز اسپتال


ویب ڈیسک August 25, 2014
جاوید ہاشمی کو کئی امراض لاحق ہیں تاہم اس کے باوجود وہ تحریک انصاف کے دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پمز اسپتال لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے تاہم یہ انفیکشن خطرناک نوعیت کا نہیں، ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو کئی امراض لاحق ہیں تاہم اس کے باوجود وہ تحریک انصاف کے دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |