اسلام آباد: آن لائن جنسی بلیک میلنگ میں ملوث 111 چینی اور 3 ویت نامی گرفتار

آن لائن ویڈیو چیٹس اور نازیبا مواد کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے


اسٹاف رپورٹر August 13, 2026
کیا ہم اس سے متفق ہیں کہ آزادی اظہارِرائے کے بنیادی حق کوحب الوطنی، نظریئے یا مذہب کی بنیاد پر محدود نہیں کیا جاسکتا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد:

آن لائن جنسی بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، این سی سی آئی اے اسلام آباد نے 111 چینی اور 3 ویت نامی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو آن لائن جنسی گفتگو میں پھانس کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سائبر رومانس کے نام پر مالی فراڈ کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان آئی ٹی کمپنی کی آڑ میں مبینہ سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کے مالیاتی اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کی چھان بین جاری ہے۔

اس کیس میں آن لائن ویڈیو چیٹس اور نازیبا مواد کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ این سی سی آئی اے اسلام آباد مزید متاثرین اور سہولت کاروں کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔