شاہراہ دستورسے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پرپوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا چوہدری نثار

جڑواں شہروں کی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کی ہدایت


ویب ڈیسک August 25, 2014
وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں آزادی و انقلابی مارچ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، چوہدری نثار، فوٹو:فائل

FAISALABAD: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو شاہراہ دستور خالی کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آزادی و انقلابی مارچ کی صورتحال سمیت شاہراہ دستور خالی کرانے سے متعلق سپریم کے حکم کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں دھرنے کے شرکا ،علاقہ مکینوں کی سکیورٹی کے امور پر غور اور ریڈ زون سے شرکا کے ممکنہ انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ دستور خالی کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں اور مثبت سمت میں آگے بڑھ ررہے ہیں اور امید ہے کہ معاملات پر امن طریقے سے حل ہوجائیں گے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ریڈ زون کا دورہ کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا، اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے وزیرداخلہ کو سیکیورٹی پر بریفنگ بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |