عمران خان سے ملاقات کے بعد ’میڈیا ٹاک‘ کے سوال پر نورین نیازی کا دلچسپ جواب

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کی اجازت مل گئی


ویب ڈیسک August 18, 2026

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد جیل کی جانب روانہ ہوگئی۔

اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا کہ میں بانی کو بتاؤں گی کہ سپریم کورٹ سے آپ کو اجازت ملی ہے، ان کو بتاؤں گی کہ آپ کے لیے پی ٹی آئی کے لوگوں نے کتنی کوششیں کی ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کریں گی؟ جس پر نورین نیازی نے جواب دیا چپ، چپ!۔

بانی کی تینوں بہنیں اڈیالہ روڈ پہنچی تھیں، علیمہ خان کا داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہماری ایک بہن کی ملاقات ہو جائے گی۔