حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کردیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 334 روپے 54 پیسے مقرر کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 27 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 395 روپے 69 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست 2026 کے لیے ہو گا۔
واضح رہے حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 331 روپے 20 پیسے اور 390 روپے 42 پیسے کردی تھی۔
حکومت نے 17 اگست کے لیے پیٹرول 5 روپے 77 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔