خواتین کو حقوق دینے والی اقوام نے جلد ترقی کی ڈاکٹر نسرین

خواتین کو بنیادی حقوق نہیں دیے گئے، میڈیا خواتین سے متعلق احتیاط سے رپورٹنگ کرے


ایکسپریس July 12, 2012
خواتین کو بنیادی حقوق نہیں دئیے گئے ، میڈیا خواتین سے متعلق احتیاط سے رپورٹنگ کرے، ڈاکٹر نسرین،فوٹو ایکسپریس

جامعہ کراچی کے شعبہ ویمن اسٹڈیز کے تحت صنفی امتیاز کے موقع پر منعقدہ مذاکراتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں ان اقوام نے جلد ترقی کی جنھوں نے خواتین کو برابری کے حقوق دیے اور جہاں ان کے وقار کا استحصال نہیں کیا گیا۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان جس کی بنیاد اسلامی اقدار پر رکھی گئی اپنی آبادی کے 51 فیصد حصے یعنی خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دینے سے قاصر ہے، اس کی بڑی وجہ معاشرے کے پالیسی سازوں کا خواتین سے متعلقہ مسائل سے پہلو تہی برتنا ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلنس ویمن اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ اور دیگر نے مذاکراتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینٹر کی فیکلٹی ممبر شگفتہ نسرین اور اسما منظورکا کہنا تھا کہ میڈیا خواتین سے متعلق خبروں کی محتاط انداز سے رپورٹنگ کرے۔

ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سینٹر کے تحت ڈھائی لاکھ روپے کا فنڈ ان خواتین کیلیے مختص کیا گیا ہے جو اپنے پیروں پہ کھڑے ہونے کیلیے ذاتی کاروبار کررہی ہیں، اس فنڈ سے فی خاتون10ہزار روپے تک کا قرض بغیر کسی سود کے دیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ قرضہ بنا کسی سود کے 1000 روپے ماہانہ کی اقساط میں سینٹر کو واپس کردیا جاتا ہے جو کسی اور ضرورت مند خاتون کی مدد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں