نواز شریف نے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی منظوری دے دی

پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف نے اپنے دستخط سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے


ویب ڈیسک August 19, 2026

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب  نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے نامزدگی کی منظوری دے دی ہے اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اپنے دستخط سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف نے اپنے دستخط سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی نشست کے لیے عبدالرحمان ولد محمد بشیر کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نواز شریف کے دستخط سے جاری کیے گئے۔