امریکا سے 10 ارب ڈالر سہولت کی درخواست پر پیشرفت کا امکان ہے، وزیرخزانہ

دو طرفہ قرضوں کی مدت کا دورانیہ بڑھانے پر کام جاری ہے اور ان قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب


ارشاد انصاری August 19, 2026
فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا سے 10 ارب ڈالر سہولت کی درخواست کی گئی ہے اور ستمبر میں اس پر پیش رفت کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کو 10 ارب ڈالرز فسیلیٹی کی درخواست کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکا کو ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فسیلیٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے محکمہ خزانہ کے پاس پاکستان کی درخواست موجود ہے اور ستمبر تک پاکستان کی درخواست پر پیش رفت کا امکان ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ دو طرفہ قرضوں کی مدت کا دورانیہ بڑھانے پر کام جاری ہے اور ان قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مختلف آپشنز زیر غور ہیں اور امریکی ایگزیم بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بات چیت جاری ہے۔