تہران:
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سیاسی و سفارتی راستے تلاش کرنے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف سفارتی اقدامات سے متعلق اپنے مؤقف اور آرا کا تبادلہ کیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات ہوئی جبکہ موجودہ حالات کے ممکنہ اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دوطرفہ رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
دونوں جانب سے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسئلے کے حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے اور باہمی مشاورت کے عمل کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔