کراچی میں ڈیڑھ سالہ ایزل کی ریادتی کے معاملے میں بچی کی والدہ کا دردناک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ملزم کو لاک اپ میں دیکھنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔
ایزل کی والدہ نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جب وہ اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار 17 سالہ ملزم کو دیکھنے لاک اپ گئیں تو وہ وہاں ہنس رہا تھا۔ اپنی بیٹی کے مبینہ قاتل کو اس طرح بے فکری سے دیکھنا ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ تھا۔
والدہ کے مطابق ملزم نے بتایا کہ ایزل کے والد نے اسے صرف ایک مرتبہ مارا تھا اور وہ بھی تب جب وہ قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ہنس رہا تھا۔
اس افسوسناک واقعے پر کئی مشہور شخصیات نے بھی آواز اٹھائی ہے۔