راولپنڈی: عمران خان کی اسپتال منتقلی، وکیل توہین عدالت کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانی کے وکلاء نے توہین عدالت کی کارروائی کی تیاری کرلی۔


ویب ڈیسک August 20, 2026

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی کے وکیل خالد یوسف چوہدری توہین عدالت کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بانی کے وکلاء نے توہین عدالت کی کارروائی کی تیاری کرلی۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت درخواست اور وکالت نامے بانی پی ٹی آئی سے دستخط کروانے آیا ہوں۔ حکومت دو دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی پابند ہے۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، حکومت ہٹ دھرمی سے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔