عمران خان کو رہا کردیا گیا تو وہ فوجی قیادت سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، زلفی بخاری

فرض کریں عمران خان کو کل رہا کیا گیا تو وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے


ویب ڈیسک August 21, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے  قریبی ساتھی نے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں بند سابق پاکستانی وزیر اعظم کو رہا کیا گیا تو وہ فوج یا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخالفت میں سامنے نہیں آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ’فرض کریں کہ اگر عمران خان کو کل رہا کیا گیا تو وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ، عسکری قیادت کے ساتھ جھگڑا کریں‘۔

انہوں نے کہا ’آپ اپنی تکلیف پر قابو رکھتے ہیں۔ آپ اپنے درد کو خود برداشت کرتے ہیں، آپ اسے اپنے ملک کی بہتری کے لیے پی جاتے ہیں‘۔

زلفی بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو امید کی نئی کرن قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کی اس ہدایت کی تعمیل کرے گی کہ اس کے کارکنان اور رہنما اسپتال کے باہر جمع نہ ہوں۔