کراچی:
سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں روانہ کی گئیں،ریسکیو آپریشن میں نو فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکل اور واٹر باوزرس نے حصہ لیا۔
چیف فائر ہمایوں خان کے مطابق آگ یوسف گارمنٹس نامی فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی۔ جس نے تقریبا ایک ایکڑ پر پھیلی فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا تاہم بہتر حکمت عملی اور فوری ریسکیو آپریشن کے باعث آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔