دنیا کا سستا اور واٹر پروف اسمارٹ موبائل فون بنا لیا گیا
اس اسمارٹ فون کو M2 Aqua کے نام سے رواں سال کے موسم خزاں میں متعارف کروایا جائے گا۔
موبائل فون کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت خبر دار رہنا پڑتا ہے اور اس حفاظت کا ایک اہم پہلو فون کو پانی سے بچانا بھی ہے۔
اگرچہ بعض واٹر پروف فون بھی دستیاب ہیں لیکن یہ بے پناہ مہنگے ہیں۔ جاپانی کمپنی سونی نے اس مسئلہ کو آسان کرنے کے لیے ایک نیا فون متعارف کروا دیا ہے جو نہ صرف واٹر پروف ہوگا بلکہ سستا بھی ہو گا۔ اس فون کو M2 Aqua کے نام سے رواں سال کے موسم خزاں میں متعارف کروایا جائے گا۔ یہ تقریباً پانچ فٹ کی گہرائی تک بھی پانی سے مکمل محفوظ رہے گا اور گردو غبار اور ریت بھی اس کے اندر نہیں جاسکتی۔
اس کی اسکرین کا سائز 4.8انچ ، کیمرہ 8 میگا پیگسل اور اضافی فرنٹ کیمرہ بھی دستیاب ہوگا۔ اندرونی میموری 8GB ہے جب کہ اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ اس میں نہ صرف NFC ٹیکنالوجی ہوگی بلکہ یہ 4G ٹیکنالوجی سے بھی مزین ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سستا ترین واٹر پروف اسمارٹ فون ہوگا اور قیمت اور لانچ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔