راولپنڈی:
تھانہ چکلالہ کےعلاقے گلریز فیز 2 میں نالے کے کنارے سے 8 یا 10 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاش ملنے کی اطلاع پر علاقہ مکین جمع ہوگئے، پولیس اور امدادی ادارے کے رضا کار پہنچ گئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق لاش بظاہر نالے کی کنارے سے ملی جو خستہ حال ہے، لاش چند دن پرانی ہے اور لگتا ہے نالے میں بہہ کر آئی ہے، شبہ ہے کہ لاش تھانہ وارث خان کے علاقے سے بارش کے دوران لاپتا ہونے والی بچی ہے۔
چکلالہ پولیس نے تھانہ وارث خان پولیس کو اطلاع کردی ہے کہ بچی کی لاش ملی ہے جو کہ ناقابل شناخت ہے، جس کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں۔