چینی عورت دو سال میں کتے کے بالوں کے ایک ہزار گچھے کھا گئی

بالوں کا ذائقہ بالکل چاکلیٹ کی طرح کا ہوتا ہے جن کی بے حد بہترین خوشبو ہوتی ہے، وینگ جنگ


Net News August 25, 2014
بالوں کا ذائقہ بالکل چاکلیٹ کی طرح کا ہوتا ہے جن کی بے حد بہترین خوشبو ہوتی ہے، وینگ جنگ فوٹو؛فائل

SUKKUR: دنیا میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہے جو کتوں سے بے حد پیار کرتے ہیں لیکن چین میں ایک عورت ایسی بھی ہے جو کتوں سے ا تنا پیار کرتی ہے کہ وہ ان کے بال تک کھا جاتی ہے۔

وینگ جنگ نامی27 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نوکری چھوڑ کر ''ڈاگ ٹیلر'' کا پیشہ اختیار کرچکی ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو سالوں میں بالوں کے ایک ہزار سے زائد گچھے کھاچکی ہے۔ وینگ نے اپنی گریجویشن کے فوری بعد ایک کتا پالاجس کا نام ''کوکو'' تھا۔وینگ اپنی 'گرافک ڈیزائنر 'کی نوکری کی وجہ سے شدید ذہنی دبائوکا شکار تھی۔ اسی دوران ایک دن جب اس نے ''کوکو'' کے بال کاٹے تومحض تجسس دور کرنے کے لیے کچھ بال منہ میں ڈال لیے مگر حیران کن طور پر اسے منہ میں ایک دلکش ذائقہ محسوس ہوا۔

جس کے بعد وہ خود کو روک نہ سکی اور جب بھی وہ''کوکو'' کے بال کاٹتی تو وہ اس کے بال کھا نے لگ جاتی' اسی دورا ن اسے معلوم ہوا کہ سب سے مزیدار بال وہ بال ہیں جو نہانے کے بعد جھڑ جایا کرتے ہیں۔ وینگ کا کہنا ہے کہ بالوں کا ذائقہ بالکل چاکلیٹ کی طرح کا ہوتا ہے جن کی بے حدبہترین خوشبو ہوتی ہے۔

اب وہ روزانہ بال کھاتی ہے اور امید کرتی ہے کہ بہت جلد وہ عالمی شہرت حاصل کرلے گی۔ ان کی کہانی منظر عام پر آنے اورمیڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر کوریج دیے جانے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کو ممکنہ طور پر ایک دماغی بیمار'پیکا' ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کے زیر اثر افراد کا دل ایسی چیزوں کا کھانے پر کرتا ہے جو کہ در اصل کھانے کے لیے نہیں ہوتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں