شیر خوار بچے کو ماں کی طرح سلانے والی انوکھی بلی

روس کی اس سلیقہ شعار بی مانو کو ہی دیکھ لیجیے جسے اس کے مالک نے ننھے میاں کو سلانے کی ڈیوٹی پر مامور کر رکھا ہے

روس کی اس سلیقہ شعار بی مانو کو ہی دیکھ لیجیے جسے اس کے مالک نے ننھے میاں کو سلانے کی ڈیوٹی پر مامور کر رکھا ہے فوٹو : فائل

ننھے منے شیر خوار بچوں کو سلانا والدین کے لیے ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے لیکن اگر گھر میں ایک عقل مند بلی موجود ہو پھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


یقین نہ آئے تو روس کی اس سلیقہ شعار بی مانو کو ہی دیکھ لیجیے جسے اس کے مالک نے ننھے میاں کو سلانے کی ڈیوٹی پر مامور کر رکھا ہے۔ بی مانو بھی ننھے میاں کو سلانے کے لیے کبھی اپنے ننھے ننھے پاؤں سے سہلاتی ہے تو کہیں ننھے میاں کے اوپر بیٹھ کر مساج شروع کردیتی ہے جس سے ننھے میاں نیند کی وادیوں میں کھو جاتے ہیں۔
Load Next Story