لاہور:
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2014ء سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم پر لاہور میں دہشت گردی کے مقدمات درج تھے، دونوں ملزمان کے سروں کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔۔