ٹنڈو جام ڈاکٹر کے اغوا کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج او پی ڈی کا بائیکاٹ

مریضوں کو مشکلات، کھسیانہ موری اسٹاف کے عملے نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، مرکزی گیٹ پر دھرنا


Nama Nigar August 26, 2014
مریضوں کو مشکلات، کھسیانہ موری اسٹاف کے عملے نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، مرکزی گیٹ پر دھرنا فوٹو فائل

ٹنڈوجام کے قریب کھسیانہ موری اسپتال کے ڈاکٹر زوہیب میمن کے اغوا کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف و ایکشن کمیٹی کا او پی ڈی بند کرکے احتجاجی دھرنا، ضلعی انتظامیہ ڈاکٹر کو بازیاب کرائے۔

ایوب مگسی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب کھسیانہ موری بیسک ہیلتھ یونٹ کے ڈاکٹر زوہیب میمن کے اغوا کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف ایکشن کمیٹی نے رہنماؤں محمد ایوب مگسی، اکبر سومرو، فیاض ناہیوں، محب مگسی، ڈاکٹر روبینہ کی قیادت میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جبکہ او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ 23 اگست کو ڈاکٹر زوہیب میمن کھسیانہ موری پر ڈیوٹی دے کر آرہے تھے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ضلعی انتظامیہ ڈاکٹر زوہیب کی بازیابی کے لیے اقدامات کریں بصورت آج 26 اگست کو کھسیانہ موری پر بڑی ریلی نکالی جائے گی اور شدید احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں