لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال سے روک دیا

پنجاب حکومت کی طرف سے ہائیکورٹ میں مذاکراتی پیش رفت کی رپورٹ جمع کرا دی گئی


ویب ڈیسک September 25, 2012
پنجاب حکومت کی طرف سے ہائیکورٹ میں مذاکراتی پیش رفت کی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ فوٹو فائل

ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرزکیس کی سماعت کی گئی، پنجاب حکومت کی طرف سے ہائیکورٹ میں مذاکراتی پیش رفت کی رپورٹ جمع کرا دی گئی، اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے کہا کہ حکومت دوغلا پن دکھا رہی ہے، پنجاب حکومت عدالت میں کچھ اور باہر کچھ اور کہتی ہے۔

عدالت نے دونوں فریقین کو حکم دیا ہے کہ معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے، اس موقع پر جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ ہڑتال مسئلے کا حل نہیں، عدالت سارے معاملے کو خود دیکھ رہی ہے، عدالت پر بھروسہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں