سپریم کورٹ خواجہ سراؤں کو مساوی حقوق کا حق دار قرار دے دیا گیا

تمام منقولہ غیرمنقولہ جائیداد میں ان کا بھی حصہ ہوگا. عدالت

تمام منقولہ غیرمنقولہ جائیداد میں ان کا بھی حصہ ہوگا. عدالت۔ فوٹو ماجد حسین

سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے انہیں مساوی حقوق کا حق دار قراردے دیا۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ میں خواجہ سراؤں کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے حکم دیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو تمام حقوق مساوی طور پردیئے جائیں اور تمام منقولہ غیرمنقولہ جائیداد میں ان کا بھی حصہ ہوگا۔

عدالت نے اپنا حکم نامہ تمام چیف سیکرٹریز کو بھجوانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرکسی خواجہ سرا کو کوئی مسئلہ پیش آئے تو چیف سیکرٹریز ان کو حل کریں گے۔
Load Next Story