صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد

بچی لاپتا ہوگئی تھی تو شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ شاید اغوا ہوگئی


ویب ڈیسک August 26, 2026

صوابی کے گاؤں قدرہ سے ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والی بچی کی لاش گھر کے کنویں سے ہی برآمد ہوئی، لاش ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال صوابی پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی گئی۔

کیس نے اب نیا رخ اختیار کر لیا، بچی لاپتا ہوگئی تھی تو شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ شاید اغوا ہوگئی۔