محکمہ آبپاشی کو سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے کی ہدایت فریال تالپور

فریال تالپور نےکہا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس کی ذیلی تنظیمیں بھی ریلیف کا کام کررہی ہيں۔


ویب ڈیسک September 25, 2012
فریال تالپور نےکہا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس کی ذیلی تنظیمیں بھی ریلیف کا کام کررہی ہيں۔ فوٹو آئی این پی

LOS ANGELES: ایم این اے فریال تالپور نے محمکہ آبپاشی کو ہدایت دی ہے کہ وہ جیکب آباد، گڑھی خیرو سمیت تمام سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے مزید اقدامات کریں۔

نوڈیرو میں فریال تالپور کے زیرصدارت آبپاشی افسران کا اجلاس ہوا ،جس ميں صوبائی وزیر آبپاشی سیف اللہ دھاریجو، سراج درانی، ایاز سومرو سمیت لاڑکانہ ڈویژن کے افسران اور آبپاشی حکام نے شرکت کی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نےکہا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس کی ذیلی تنظیمیں بھی ریلیف کا کام کررہی ہيں، انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر لاڑکانہ کو کندھ کوٹ کشمور کا ڈرینیج نظام فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

سیکریٹری آبپاشی سندھ بابرآفندی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ بلوچستان سے آنے والے پانی کی رفتار کم ہوچکی ہے اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں سے بھی پانی کم ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں