براک اوباما نے امریکی فوج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا

اوباما کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے سے شام میں دولتِ اسلامیہ کے اہداف پر حملوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔، امریکی حکام


ویب ڈیسک August 26, 2014
امریکا کی جانب سے عراق میں بھی دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جارہے ہیں فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی صدر براک اوباما نے دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے اپنی افواج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ براک اوباما نے عسکریت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ اوباما کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے سے شام میں دولتِ اسلامیہ کے اہداف پر حملوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب شام کی حکومت نےبراک اوباما کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں جارحیت کا کوئی حق نہیں۔ وہ فضائی نگرانی کے نام پر شام کی حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے عراق میں بھی دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جارہے ہیں جس پر اس تنظیم نےایک مغوی امریکی صحافی کو قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں