لاہور: ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں دورانِ ٹریننگ گرمی اور حبس سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں


ویب ڈیسک August 27, 2026

لاہور:

ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ  کے دوران گرمی اور حبس کی شدت کے باعث دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ کورس کے دوران سید تصور شاہ اور اے ایس آئی ارشد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور دونوں گر پڑے۔ سید تصور شاہ کا تعلق ضلع جہلم سے تھا جبکہ ارشد سرگودھا ریجن کا اے ایس آئی  تھا۔

طبیعت خراب ہونے پر اے ایس آئی ارشد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔