دھرنوں کے باعث الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ

الیکشن کمیشن کے مرکزی دروازے پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لہذا اراکین کی نقل و حرکت ممکن نہیں۔


ویب ڈیسک August 26, 2014
الیکشن کمیشن کے مرکزی دروازے پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لہذا اراکین کی نقل و حرکت ممکن نہیں۔ فوٹو: فائل

ریڈ زون میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں آج ہیڈ آفس میں ہونا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے مرکزی داخلی دروازے پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لہذا وہاں الیکشن کمیشن کے اراکین کی نقل و حرکت ممکن نہیں جس کے باعث الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن آج پارلیمٹ ہاؤس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ الیکشن کمیشن کا 5 سالہ اسٹریٹجک پلان اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تیار کی گئی سفارشات پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں