کراچی:
سرجانی ٹاؤن گودھرا کیمپ یارو گوٹھ ندی سے نامعلوم خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے، خاتون کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سرجانی ٹاؤن گودھرا کیمپ یارو گوٹھ ندی سے نامعلوم خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا، خاتون کی لاش قانونی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے اور فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن ناصر محمود کے مطابق خاتون کی لاش 4 سے 5 روز پرانی معلوم ہوتی ہے، فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا، پوسٹ مارٹم کے لیے خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔