وزیراعظم اور آرمی چیف کا ملکی مفاد میں موجودہ سیاسی بحران جلد حل کرنے پراتفا ق

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مجموعی سیکیورٹی، دھرنوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک August 26, 2014
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مجموعی سیکیورٹی، دھرنوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی بحران کو ملکی مفاد میں جلد از جلد حل کرنے پر تفاق کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کو قومی مفاد میں جلد از جلد حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں