ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب وائرل ویڈیو کی سختی سے تردید کردی۔
ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون نہ میری اہلیہ ہیں اور نہ بہن جبکہ میری بچی کی عمر کی بچی کو میری بیوی بتا کر گھٹیا پوسٹ کی گئی۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ ویڈیو کو ان سے منسوب کرکے چلانا ان کی کردار کشی کی منظم کوشش ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ویڈیو کو ان سے منسوب کرکے نشر کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر این سی سی آئی اے سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔