لوئر مال: گھر میں چوری کا ڈراپ سین، گھریلو ملازمہ گرفتار، 10 لاکھ روپے برآمد

ملزمہ نے گھر کی سیف الماری سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کی۔ ملزمہ تین سال سے گھر میں ملازمت کر رہی تھی


ویب ڈیسک August 29, 2026

لوئر مال گھر کی صفائی کرنے والی ملازمہ نے ہی گھر کا صفایا کر دیا، لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمہ نے گھر کی سیف الماری سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کی۔ ملزمہ تین سال سے گھر میں ملازمت کر رہی تھی۔

گھر میں لگے خفیہ کیمرے نے سارا پول کھول دیا، سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمہ کو چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لوئر مال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایس پی سٹی فرحت عباس۔ مالک مکان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، ایس پی سٹی فرحت عباس۔