کراچی وائلڈ لائف ٹیم کا چھاپہ ہزاروں نایاب پرندے اورحنوط شدہ ہرنوں سمیت کئی جانور برآمد

ان جانوروں اور پرندوں کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے ہے


ویب ڈیسک September 25, 2012
صدر میں نایاب نسل کے 250 سے زیادہ پرندے ، 1000 چڑیا، 12 حنوط شدہ ہرن اور 12 چکور خفیہ طور پر رکھے گئے تھے۔ فوٹو ایکسپریس

MARYLAND, US: محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کراچی میں چھاپہ مارکر ہزاروں نایاب پرندے اور حنوط شدہ ہرنوں سمیت کئی جانور کو برآمد کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر بشیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک دکان پر چھاپہ مارا جہاں نایاب نسل کے 250 سے زیادہ پرندے ، 1000 چڑیا، 12 حنوط شدہ ہرن اور 12 چکور خفیہ طور پر رکھے گئے تھے، ان جانوروں اور پرندوں کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار راشد علی کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں