تحریک انصاف کے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست قرار

تحریک انصاف کے گلزار احمد، ناصر خٹک اور مسرت احمد زئی کے استعفے اسپیکر کو موصول نہیں ہوئے۔


ویب ڈیسک August 26, 2014
تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے31 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرائے تھے فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی جانب سے اپنے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست ہیں جبکہ 6 غلط قرار پائے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ جمعے کو تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے34 میں سے 31 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرائے تھے، جن میں 25 درست قرار دیئے گئے جبکہ 6 ارکان نے اپنے استعفوں میں اسپیکر کے بجائے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مخاطب کیا گیا ہے۔ 3 ارکان گلزار احمد، ناصر خٹک اور مسرت احمد زئی کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلزارخان نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے تاہم ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔