انڈرورلڈ کی دھمکیوں کے بعد شاہ رخ خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

دھمکیوں کے بعد شاہ رخ خان کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جاسکے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک August 26, 2014
ہمارے پاس شاہ رخ خان کو دھمکیاں ملنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے، ممبئی پولیس فوٹو؛فائل

انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیوں اور فلم پروڈیوسر کریم مورانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ کے گھر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ کی جانب سے شاہ رخ خان کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے بنگلے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے جب کہ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شاہ رخ خان کو دھمکیاں ملنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے اس حوالے کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فلم پروڈیوسر کریم مورانی کو بھی انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جب کہ ہفتے کی رات ان کے گھر پر 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں